Rizwan Zubair

مادّہ س ر ق

قرآنِ کریم میں اس مادّے کی مثالیں: 3 · English

س ر قs-r-q

(ض) سَرَقَ يَسْرِقُ سَرَقًا وَسَرِقَةً: کوئی چیز چرانا (اردو میں «سرقہ» اسی معنی میں)۔ ﴿اِنْ يَّسْرِقْ فَقَدْ سَرَقَ اَخٌ لَّهُۥ مِنْ قَبْلُ﴾ (یوسف ۱۲:۷۷)

سَارِقٌ (اسم الفاعل): چوری کرنے والا، چور (اردو میں «سارق» اسی معنی میں)۔ ﴿وَالسَّارِقُ وَالسَّارِقَةُ فَاقْطَعُوْٓا اَيْدِيَهُمَا﴾ (المائدۃ ۵:۳۸)

افتعال اِسْتَرَقَ يَسْتَرِقُ اِسْتِرَاقًا: اہتمام سے چرانا، چوری چھپے سننا۔ ﴿اِلَّا مَنِ اسْتَرَقَ السَّمْعَ﴾ (الحجر ۱۵:۱۸)

اردو میں اس مادے سے: مسروقہ۔

باب عربی صیغے اور مشتقات اردو میں مستعمل الفاظ قرآنی آیت سورت و آیت کا حوالہ