Rizwan Zubair

مادّہ س ر ف

قرآنِ کریم میں اس مادّے کی مثالیں: 4 · English

س ر فs-r-f

(س) سَرِفَ يَسْرَفُ سَرَفًا: کسی چیز کا ضرورت سے زیادہ ہونا۔

افعال اَسْرَفَ يُسْرِفُ اِسْرَافًا: کسی چیز کو ضرورت سے زیادہ کرنا، کسی کام میں حد سے تجاوز کرنا (اردو میں «اسراف» اسی معنی میں)۔ ﴿وَكُلُوْا وَاشْرَبُوْا وَلَا تُسْرِفُوْا﴾ (الاعراف ۷:۳۱)؛ ﴿قُلْ يٰعِبَادِيَ الَّذِيْنَ اَسْرَفُوْا عَلٰٓى اَنْفُسِهِمْ﴾ (الزمر ۳۹:۵۳)؛ ﴿وَلَا تَاْكُلُوْهَآ اِسْرَافًا﴾ (النساء ۴:۶)

مُسْرِفٌ (اسم الفاعل): حد سے بڑھنے والا (اردو میں «مسرف» اسی معنی میں)۔ ﴿اِنَّهُۥ لَا يُحِبُّ الْمُسْرِفِيْنَ﴾ (الاعراف ۷:۳۱)

باب عربی صیغے اور مشتقات اردو میں مستعمل الفاظ قرآنی آیت سورت و آیت کا حوالہ