Rizwan Zubair

مادّہ س ل ل

قرآنِ کریم میں اس مادّے کی مثالیں: 2 · English

س ل لs-l-l

(ن) سَلَّ يَسُلُّ سَلًّا: (۱) کسی چیز میں سے کوئی چیز آہستہ آہستہ نکالنا (۲) کہیں سے کوئی چیز چپکے سے لے جانا۔

سُلٰلَةٌ (اسم ذات): کسی چیز سے نکالی ہوئی چیز؛ خلاصہ، جوہر، ست۔ ﴿وَلَقَدْ خَلَقْنَا الْاِنْسَانَ مِنْ سُلٰلَةٍ مِّنْ طِيْنٍ﴾ (المؤمنون ۲۳:۱۲)

تفعّل تَسَلَّلَ يَتَسَلَّلُ تَسَلُّلًا: بھیڑ میں سے چپکے سے کھسک جانا۔ ﴿قَدْ يَعْلَمُ اللّٰهُ الَّذِيْنَ يَتَسَلَّلُوْنَ مِنْكُمْ لِوَاذًا﴾ (النور ۲۴:۶۳)

باب عربی صیغے اور مشتقات اردو میں مستعمل الفاظ قرآنی آیت سورت و آیت کا حوالہ