س ح تs-ḥ-t
(ف) سَحَتَ يَسْحَتُ سَحْتًا: پھل سے چھلکا اتارنا یا گوشت سے چربی چھیلنا؛ نیز کسی کو ہلاک کرنا۔
سُحْتٌ (اسم ذات): حرام اور ناپاک کمائی، جو دنیا میں عار اور آخرت میں ہلاکت کا سبب بنے۔ ﴿اَكّٰلُوْنَ لِلسُّحْتِ﴾ (المائدۃ ۵:۴۲)
افعال اَسْحَتَ يُسْحِتُ اِسْحَاتًا: جڑ سے اکھاڑ دینا، بیخ کنی کرنا۔ ﴿فَيُسْحِتَكُمْ بِعَذَابٍ﴾ (طٰہٰ ۲۰:۶۱)