Rizwan Zubair

مادّہ س ب ل

قرآنِ کریم میں اس مادّے کی مثالیں: 4 · English

س ب لs-b-l

(ن) سَبَلَ يَسْبُلُ سَبْلًا: بہنا، رواں دواں ہونا۔

سَبِيْلٌ ج سُبُلٌ (فَعِيْلٌ کے وزن پر): متعدد معانی: (۱) آسان راستہ، کھلی سڑک (اردو میں «سبیل» اسی معنی میں)؛ اِبْنُ السَّبِيْلِ: مسافر۔ ﴿وَابْنَ السَّبِيْلِ﴾ (البقرۃ ۲:۱۷۷) (۲) راہ، طریقہ۔ ﴿قُلْ هٰذِهِۦ سَبِيْلِيْٓ اَدْعُوْٓا اِلَي اللّٰهِ﴾ (یوسف ۱۲:۱۰۸)؛ ﴿وَقَاتِلُوْا فِيْ سَبِيْلِ اللّٰهِ﴾ (البقرۃ ۲:۱۹۰) (۳) ذریعہ (۴) الزام، کسی پر گرفت حاصل کرنے کا ذریعہ۔ ﴿مَا عَلَي الْمُحْسِنِيْنَ مِنْ سَبِيْلٍ﴾ (التوبۃ ۹:۹۱)

«ہر چند بر سبیلِ شکایت ہی کیوں نہ ہو» (دیوانِ غالب)

باب عربی صیغے اور مشتقات اردو میں مستعمل الفاظ قرآنی آیت سورت و آیت کا حوالہ