Rizwan Zubair

مادّہ ر ز ق

قرآنِ کریم میں اس مادّے کی مثالیں: 5 · English

ر ز قr-z-q

(ن) رَزَقَ يَرْزُقُ رِزْقًا: معاوضہ دیے بغیر کوئی چیز دینا پھر دیتے رہنا، عطیہ جاریہ دینا، عطا کرنا۔ ﴿وَمِمَّا رَزَقْنٰهُمْ يُنْفِقُوْنَ﴾ (البقرۃ ۲:۳)

رِزْقٌ (اسم ذات): وہ چیز جو عطیۂ جاریہ کے طور پر دی جائے (اردو میں «رزق» اسی معنی میں)؛ جو چیز ایک مرتبہ دی جائے اسے رَزْقَةٌ کہتے ہیں۔ ﴿وَفِي السَّمَآءِ رِزْقُكُمْ وَمَا تُوْعَدُوْنَ﴾ (الذّٰریٰت ۵۱:۲۲)

اُرْزُقْ (فعل امر): تو عطا کر۔ ﴿وَارْزُقْنَا وَاَنْتَ خَيْرُ الرّٰزِقِيْنَ﴾ (المائدۃ ۵:۱۱۴)

رَازِقٌ ج رٰزِقُوْنَ (اسم الفاعل): عطا کرنے والا (اردو میں «رازق» اسی معنی میں)۔ ﴿وَاللّٰهُ خَيْرُ الرّٰزِقِيْنَ﴾ (الجمعۃ ۶۲:۱۱)

رَزَّاقٌ (فَعَّالٌ کے وزن پر مبالغہ): بہت زیادہ اور بار بار عطا کرنے والا (اردو میں «رزاق» اسی معنی میں)۔ ﴿اِنَّ اللّٰهَ هُوَ الرَّزَّاقُ ذُو الْقُوَّةِ الْمَتِيْنُ﴾ (الذّٰریٰت ۵۱:۵۸)

باب عربی صیغے اور مشتقات اردو میں مستعمل الفاظ قرآنی آیت سورت و آیت کا حوالہ