(ض) رَابَ يَرِيْبُ رَيْبًا: کسی کو شک میں ڈالنا، کھٹکا پیدا کرنا۔
رَيْبٌ: شک، شبہ (یہ مصدر ہے لیکن بطور اسم ذات بھی استعمال ہوتا ہے)۔ ﴿ذٰلِكَ الْكِتٰبُ لَا رَيْبَ فِيْهِ﴾ (البقرۃ ۲:۲)
رِيْبَةٌ: شک، شبہ، کھٹک۔ ﴿لَا يَزَالُ بُنْيَانُهُمُ الَّذِيْ بَنَوْا رِيْبَةً فِيْ قُلُوْبِهِمْ﴾ (التوبۃ ۹:۱۱۰)
افعال اَرَابَ يُرِيْبُ اِرَابَةً: شک میں ڈالنا؛ مُرِيْبٌ (اسم الفاعل): شک میں ڈالنے والا، کھٹکا پیدا کرنے والا۔ ﴿وَاِنَّهُمْ لَفِيْ شَكٍّ مِّنْهُ مُرِيْبٍ﴾ (ھود ۱۱:۱۱۰)
افتعال اِرْتَابَ يَرْتَابُ اِرْتِيَابًا: شک کرنا، شبہ میں پڑنا؛ مُرْتَابٌ (اسم الفاعل): شک کرنے والا۔ ﴿اِذًا لَّارْتَابَ الْمُبْطِلُوْنَ﴾ (العنکبوت ۲۹:۴۸)؛ ﴿مَنْ هُوَ مُسْرِفٌ مُّرْتَابٌ﴾ (غافر ۴۰:۳۴)