ر و غr-w-gh
(ن) رَاغَ يَرُوْغُ رَوْغًا وَرَوَغَانًا (اصل: رَوَغَ): کترا کر چپکے سے مڑ جانا، چالاکی سے پہلو بچا کر ہٹ جانا؛ اہلِ لغت کہتے ہیں کہ اس میں چھپ کر اور اچانک مڑنے کا مفہوم ہے، اسی سے «رَوَغَانُ الثَّعْلَبِ» (لومڑی کی چال)۔ قرآن میں تین بار، اور تینوں بار سیدنا ابراہیم علیہ السلام کے بیان میں: ﴿فَرَاغَ اِلٰٓى اٰلِهَتِهِمْ﴾ (الصافات ۳۷:۹۱)؛ ﴿فَرَاغَ عَلَيْهِمْ ضَرْبًۢا بِالْيَمِيْنِ﴾ (الصافات ۳۷:۹۳)؛ ﴿فَرَاغَ اِلٰٓى اَهْلِهِۦ﴾ (الذّٰریٰت ۵۱:۲۶)