(ن) رَصَدَ يَرْصُدُ رَصْدًا: گھات میں بیٹھنا (اردو میں «رصد»: ستاروں کا مشاہدہ؛ عربی میں: گھات میں بیٹھنا)۔
رَصَدٌ (اسم الفاعل کے مفہوم میں صفت؛ واحد، جمع، مذکر، مؤنث سب کے لیے یکساں آتا ہے): گھات میں بیٹھنے والے، نگہبان۔ ﴿يَجِدْ لَهُۥ شِهَابًا رَّصَدًا﴾ (الجن ۷۲:۹)
مَرْصَدٌ (اسم الظرف): گھات لگانے کی جگہ۔ ﴿وَاقْعُدُوْا لَهُمْ كُلَّ مَرْصَدٍ﴾ (التوبۃ ۹:۵)
مِرْصَادٌ (مِفْعَال کے وزن پر اسم الآلہ): گھات میں بیٹھنے کا آلہ؛ پھر گھات لگانے کی مستقل جگہ کے لیے آتا ہے۔ ﴿اِنَّ رَبَّكَ لَبِالْمِرْصَادِ﴾ (الفجر ۸۹:۱۴)؛ ﴿اِنَّ جَهَنَّمَ كَانَتْ مِرْصَادًا﴾ (النبا ۷۸:۲۱)
افعال اَرْصَدَ يُرْصِدُ اِرْصَادًا: گھات لگانے کے لیے کسی کو بٹھانا، نگران مقرر کرنا؛ کسی کام کے لیے تیار رکھنا۔ ﴿وَاِرْصَادًا لِّمَنْ حَارَبَ اللّٰهَ وَرَسُوْلَهُۥ﴾ (التوبۃ ۹:۱۰۷)