Rizwan Zubair

مادّہ ر ش د

قرآنِ کریم میں اس مادّے کی مثالیں: 8 · English

ر ش دr-sh-d

(ن، س) رَشَدَ يَرْشُدُ / رَشِدَ يَرْشَدُ رُشْدًا وَرَشَدًا: صحیح یعنی نیک راہ پر چلنا، ہدایت یافتہ ہونا، ہدایت پانا۔ ﴿لَعَلَّهُمْ يَرْشُدُوْنَ﴾ (البقرۃ ۲:۱۸۶)

رُشْدٌ: (۱) نیک راہ، ہدایت (اردو میں «رشد» اسی معنی میں)۔ ﴿قَدْ تَّبَيَّنَ الرُّشْدُ مِنَ الْغَيِّ﴾ (البقرۃ ۲:۲۵۶)؛ (۲) سوجھ بوجھ، معاملہ فہمی (جو ہدایت کا باعث ہے)۔ ﴿فَاِنْ اٰنَسْتُمْ مِّنْهُمْ رُشْدًا﴾ (النساء ۴:۶)

رَشَدٌ: بھلی راہ، نیک راہ۔ ﴿وَّهَيِّئْ لَنَا مِنْ اَمْرِنَا رَشَدًا﴾ (الکھف ۱۸:۱۰)

رَشَادٌ (اسم ذات): نیکی، بھلائی، ہدایت۔ ﴿اَهْدِكُمْ سَبِيْلَ الرَّشَادِ﴾ (غافر ۴۰:۳۸)

رَاشِدٌ ج رٰشِدُوْنَ (اسم الفاعل): ہدایت پانے والا۔ ﴿اُولٰٓئِكَ هُمُ الرّٰشِدُوْنَ﴾ (الحجرات ۴۹:۷)

رَشِيْدٌ (فَعِيْلٌ کے وزن پر صفت): ہدایت یافتہ، نیک چلن (اردو میں «رشید» اسی معنی میں)۔ ﴿اَلَيْسَ مِنْكُمْ رَجُلٌ رَّشِيْدٌ﴾ (ھود ۱۱:۷۸)

افعال اَرْشَدَ يُرْشِدُ اِرْشَادًا: صحیح راہ بتانا، ہدایت دینا (اردو میں «ارشاد»: فرمان، حکم، بزرگ کی بات؛ عربی میں: راہ دکھانا، ہدایت دینا)۔ مُرْشِدٌ (اسم الفاعل): سیدھی راہ بتانے والا، ہدایت دینے والا (اردو میں «مرشد» اسی معنی میں)۔ ﴿فَلَنْ تَجِدَ لَهُۥ وَلِيًّا مُّرْشِدًا﴾ (الکھف ۱۸:۱۷)

«میراث میں آئی ہے انھیں مسندِ ارشاد» (بالِ جبریل)

باب عربی صیغے اور مشتقات اردو میں مستعمل الفاظ قرآنی آیت سورت و آیت کا حوالہ