ر س وr-s-w
(ن) رَسَا يَرْسُوْ رُسُوًّا: ٹھہرنا، جم جانا؛ اس بنیادی مفہوم کے ساتھ مختلف معانی میں آتا ہے۔
رَاسِيَةٌ ج رٰسِيٰت اور رَوَاسِيْ (اسم الفاعل): ٹھہرنے یا جم جانے والی؛ قرآن میں رَوَاسِيْ پہاڑوں کے لیے آیا ہے۔ ﴿وَجَعَلْنَا فِيْهَا رَوَاسِيَ﴾ (المرسلٰت ۷۷:۲۷)؛ ﴿وَقُدُوْرٍ رّٰسِيٰتٍ﴾ (سبا ۳۴:۱۳)
افعال اَرْسٰى يُرْسِيْ اِرْسَاءً: ٹھہرانا، جمانا۔ ﴿وَالْجِبَالَ اَرْسٰهَا﴾ (النّٰزعٰت ۷۹:۳۲)
مُرْسًي (اسم المفعول، ظرف کے طور پر بھی آتا ہے): ٹھہرایا جمایا ہوا؛ ٹھہرانے یا جمانے کی جگہ یا وقت۔ ﴿بِسْمِ اللّٰهِ مَجْرِۦهَا وَمُرْسٰهَا﴾ (ھود ۱۱:۴۱)؛ ﴿اَيَّانَ مُرْسٰهَا﴾ (الاعراف ۷:۱۸۷)