Rizwan Zubair

مادّہ ر ق ی

قرآنِ کریم میں اس مادّے کی مثالیں: 4 · English

ر ق یr-q-y

(س) رَقِيَ يَرْقٰى رُقِيًّا: کسی چیز پر چڑھنا۔ ﴿اَوْ تَرْقٰى فِي السَّمَآءِ ۭ وَلَنْ نُّؤْمِنَ لِرُقِيِّكَ﴾ (بنی اسرائیل ۱۷:۹۳)

تَرْقُوَةٌ ج تَرَاقِيْ (اسم ذات): ہنسلی کی ہڈی (کیونکہ جان نکلتے وقت سانس اکھڑ کر ہنسلی تک چڑھ آتی ہے)۔ ﴿كَلَّآ اِذَا بَلَغَتِ التَّرَاقِيَ﴾ (القیٰمۃ ۷۵:۲۶)

(ض) رَقٰى يَرْقِيْ رَقْيًا: نفع پہنچانے یا نقصان دور کرنے کے لیے جھاڑ پھونک کرنا۔

رَاقٍ (اسم الفاعل): جھاڑ پھونک کرنے والا۔ ﴿وَقِيْلَ مَنْ ۜ رَاقٍ﴾ (القیٰمۃ ۷۵:۲۷)

تفعّل تَرَقّٰى يَتَرَقّٰى تَرَقِّيًا: درجہ بدرجہ اوپر چڑھنا، آگے بڑھنا (اردو میں «ترقی» اسی معنی میں)۔ (یہ فعل قرآن میں استعمال نہیں ہوا)۔

افتعال اِرْتَقٰى يَرْتَقِيْ اِرْتِقَاءً: اہتمام سے چڑھنا (اردو میں «ارتقا» اسی معنی میں)۔ ﴿فَلْيَرْتَقُوْا فِي الْاَسْبَابِ﴾ (صٓ ۳۸:۱۰)

اردو میں اس مادے سے: ترقی۔

باب عربی صیغے اور مشتقات اردو میں مستعمل الفاظ قرآنی آیت سورت و آیت کا حوالہ