Rizwan Zubair

مادّہ ر ق م

قرآنِ کریم میں اس مادّے کی مثالیں: 2 · English

ر ق مr-q-m

(ن) رَقَمَ يَرْقُمُ رَقْمًا: جلی حروف میں لکھنا، نقش بنانا (اردو میں «رقم»: روپیہ پیسہ، مقدار؛ عربی میں: لکھنا، نقش کرنا)۔

مَرْقُوْمٌ (اسم المفعول): لکھا ہوا (اردو میں «مرقوم» اسی معنی میں)۔ ﴿كِتٰبٌ مَّرْقُوْمٌ﴾ (المطففین ۸۳:۹)

رَقِيْمٌ (فَعِيْلٌ کا وزن، اسم المفعول کے معنی میں): نقش کی ہوئی یا الفاظ کندہ کی ہوئی لوح۔ ﴿اَنَّ اَصْحٰبَ الْكَهْفِ وَالرَّقِيْمِ﴾ (الکھف ۱۸:۹)

«تردیدِ حج میں کوئی رسالہ رقم کریں» (بانگِ درا)

باب عربی صیغے اور مشتقات اردو میں مستعمل الفاظ قرآنی آیت سورت و آیت کا حوالہ