ر ق قr-q-q
(ض) رَقَقَ يَرْقِقُ (اصلی) ⟵ رَقَّ يَرِقُّ رِقَّةً: باریک اور نرم ہونا (اردو میں «رقت»: دل بھر آنا، گریہ؛ عربی میں: باریکی، نرمی)۔
رَقّ: باریک جھلی، وہ چمڑا جس پر لکھا جائے۔ قرآن میں صرف ایک بار: ﴿وَكِتٰبٍ مَّسْطُوْرٍ فِيْ رَقٍّ مَّنْشُوْرٍ﴾ (الطور ۵۲:۲-۳)
رَقِيْق: باریک، نرم دل (اردو میں «رقیق» اسی معنی میں)؛ نیز غلام (اسی سے «رِقّ» یعنی غلامی)۔