ر ق دr-q-d
(ن) رَقَدَ يَرْقُدُ رُقُوْدًا وَرُقَادًا: نیند میں سونا۔
رَاقِدٌ ج رُقُوْدٌ (صفت): سویا ہوا۔ ﴿وَتَحْسَبُهُمْ اَيْقَاظًا وَّهُمْ رُقُوْدٌ﴾ (الکھف ۱۸:۱۸)
مَرْقَدٌ (ظرف): سونے کی جگہ، خوابگاہ (اردو میں «مرقد»: قبر، مزار؛ عربی میں: سونے کی جگہ)۔ ﴿مَنْۢ بَعَثَنَا مِنْ مَّرْقَدِنَا﴾ (یٰسٓ ۳۶:۵۲)
«مرقد کا شبستاں بھی اسے راس نہ آیا» (ضربِ کلیم)