(س) رَحِمَ يَرْحَمُ رَحْمَةً وَمَرْحَمَةً: مہربانی اور شفقت کرنا، رحم دلی کرنا (اس کا مفعول بنفسہٖ آتا ہے) (اردو میں «رحم» اسی معنی میں)۔ ﴿اِلَّا مَنْ رَّحِمَ رَبُّكَ﴾ (ھود ۱۱:۱۱۹)؛ ﴿وَتَوَاصَوْا بِالْمَرْحَمَةِ﴾ (البلد ۹۰:۱۷)
رَحْمَةٌ (اسم ذات بھی): شفقت، رحمت (اردو میں «رحمت» اسی معنی میں)۔ ﴿وَرَحْمَتِيْ وَسِعَتْ كُلَّ شَيْءٍ﴾ (الاعراف ۷:۱۵۶)
اَرْحَمُ (افعل تفضیل): زیادہ یا سب سے زیادہ رحم کرنے والا۔ ﴿وَاَنْتَ اَرْحَمُ الرّٰحِمِيْنَ﴾ (الاعراف ۷:۱۵۱)
رَحِيْمٌ ج رُحَمَآءُ (فَعِيْلٌ کے وزن پر صفت، اسم الفاعل کے معنی میں): ہمیشہ ہمیش رحم کرنے والا (اردو میں «رحیم» اسی معنی میں)۔ ﴿رُحَمَآءُ بَيْنَهُمْ﴾ (الفتح ۴۸:۲۹)
اَلرَّحْمٰنُ (مبالغہ): انتہائی رحمت والا (اردو میں «رحمٰن» اسی معنی میں)۔ ﴿بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ﴾ (الفاتحۃ ۱:۱)
(ک) رَحُمَ يَرْحُمُ رَحَامَةً: بچہ دانی میں شکایت پیدا ہونا۔
رَحِمٌ ج اَرْحَامٌ (اسم ذات): (۱) بچہ دانی۔ ﴿هُوَ الَّذِيْ يُصَوِّرُكُمْ فِي الْاَرْحَامِ كَيْفَ يَشَآءُ﴾ (اٰل عمران ۳:۶)؛ (۲) رشتہ داری۔ ﴿وَاُولُوا الْاَرْحَامِ بَعْضُهُمْ اَوْلٰى بِبَعْضٍ﴾ (الانفال ۸:۷۵)
اردو میں اس مادے سے: مرحوم۔