ر ح لr-ḥ-l
(ف) رَحَلَ يَرْحَلُ رَحْلًا: (۱) اونٹ یا گھوڑے کی پیٹھ پر کجاوہ باندھنا۔ (۲) سفر کرنا۔
رَحْلٌ ج رِحَالٌ: کجاوہ؛ سامان رکھنے کا تھیلا یا بوری وغیرہ۔ ﴿اجْعَلُوْا بِضَاعَتَهُمْ فِيْ رِحَالِهِمْ﴾ (یوسف ۱۲:۶۲)
رِحْلَةٌ: کوچ، سفر (اردو میں «رحلت»: وفات، انتقال؛ عربی میں: سفر، کوچ)۔ ﴿رِحْلَةَ الشِّتَآءِ وَالصَّيْفِ﴾ (قریش ۱۰۶:۲)
اردو میں اس مادے سے: مرحلہ۔