ر ھ قr-h-q
(س) رَهِقَ يَرْهَقُ رَهَقًا: زبردستی کسی پر حاوی ہو جانا؛ (۱) زبردستی کرنا (۲) کسی پر چڑھ آنا، ڈھانپ لینا، چھا جانا۔ ﴿وَلَا يَرْهَقُ وُجُوْهَهُمْ قَتَرٌ وَّلَا ذِلَّةٌ﴾ (یونس ۱۰:۲۶)
رَهَقٌ (اسم ذات): زبردستی، سرکشی، چودھراہٹ، دادا گیری۔ ﴿فَزَادُوْهُمْ رَهَقًا﴾ (الجن ۷۲:۶)
افعال اَرْهَقَ يُرْهِقُ اِرْهَاقًا: کسی کو کسی چیز پر زبردستی چڑھا دینا، ڈھانپ دینا، ڈال دینا۔ ﴿سَاُرْهِقُهُۥ صَعُوْدًا﴾ (المدثر ۷۴:۱۷)