Rizwan Zubair

مادّہ ر غ ب

قرآنِ کریم میں اس مادّے کی مثالیں: 4 · English

ر غ بr-gh-b

(س) رَغِبَ يَرْغَبُ رَغَبًا وَرَغْبَةً: (۱) خواہش کرنا (۲) التجا کرنا، مانگنا — اس معنی میں عموماً «اِلٰى» کے صلہ کے ساتھ آتا ہے (اردو میں «رغبت» اسی معنی میں)۔ ﴿وَيَدْعُوْنَنَا رَغَبًا وَّرَهَبًا﴾ (الانبیاء ۲۱:۹۰)

(۳) اعراض کرنا، منہ موڑنا — اس معنی میں عموماً «عَنْ» کے صلہ کے ساتھ آتا ہے۔ ﴿وَمَنْ يَّرْغَبُ عَنْ مِّلَّةِ اِبْرٰهِۦمَ﴾ (البقرۃ ۲:۱۳۰)

رَاغِبٌ (اسم الفاعل): چاہنے والا، التجا کرنے والا، اعراض کرنے والا (اردو میں «راغب» اسی معنی میں)۔ ﴿اِنَّآ اِلَي اللّٰهِ رٰغِبُوْنَ﴾ (التوبۃ ۹:۵۹)

اِرْغَبْ (فعل امر): تو مانگ، التجا کر۔ ﴿وَاِلٰى رَبِّكَ فَارْغَبْ﴾ (الانشراح ۹۴:۸)

تفعیل رَغَّبَ يُرَغِّبُ تَرْغِيْبًا: کسی کو کسی چیز کا شوق دلانا، آمادہ کرنا (اردو میں «ترغیب» اسی معنی میں)۔ (یہ فعل قرآن میں استعمال نہیں ہوا)۔

اردو میں اس مادے سے: ترغیب۔

باب عربی صیغے اور مشتقات اردو میں مستعمل الفاظ قرآنی آیت سورت و آیت کا حوالہ