Rizwan Zubair

مادّہ ر ض و

قرآنِ کریم میں اس مادّے کی مثالیں: 11 · English

ر ض وr-ḍ-w

(س) رَضِوَ يَرْضَوُ (اصلی) ⟵ رَضِيَ يَرْضٰى رِضًي وَمَرْضَاةً: (۱) کسی سے راضی ہونا — اس معنی میں عموماً «عَنْ» کا صلہ آتا ہے (اردو میں «رضا» اسی معنی میں)۔ ﴿رَضِيَ اللّٰهُ عَنْهُمْ وَرَضُوْا عَنْهُ﴾ (البیّنۃ ۹۸:۸)؛ (۲) کسی چیز کو پسند کرنا — اس معنی میں «بِ» کا صلہ آتا ہے یا مفعول بنفسہٖ آتا ہے۔ ﴿وَرَضِيْتُ لَكُمُ الْاِسْلَامَ دِيْنًا﴾ (المائدۃ ۵:۳)؛ ﴿اَرَضِيْتُمْ بِالْحَيٰوةِ الدُّنْيَا﴾ (التوبۃ ۹:۳۸)

مَرْضَاةٌ: خوشنودی۔ ﴿ابْتِغَآءَ مَرْضَاتِ اللّٰهِ﴾ (البقرۃ ۲:۲۰۷)

رِضْوَانٌ (اسم ذات): خوشنودی (اردو میں «رضوان» اسی معنی میں)۔ ﴿وَرِضْوَانٌ مِّنَ اللّٰهِ اَكْبَرُ﴾ (التوبۃ ۹:۷۲)

رَاضِيَةٌ (فَاعِلَةٌ کے وزن پر اسم الفاعل): راضی ہونے والی، پسند کرنے والی۔ ﴿اِرْجِعِيْٓ اِلٰى رَبِّكِ رَاضِيَةً مَّرْضِيَّةً﴾ (الفجر ۸۹:۲۸) (اردو میں «راضی» اسی معنی میں)

مَرْضِيَّةٌ (ناقص کے اسم المفعول مَرْضِيٌّ کا مؤنث): پسند کیا ہوا، پسندیدہ (اردو میں «مرضی»: خواہش، چاہت، اختیار؛ عربی میں: پسند کیا ہوا)۔ ﴿وَكَانَ عِنْدَ رَبِّهِۦ مَرْضِيًّا﴾ (مریم ۱۹:۵۵)

رَضِيٌّ (فَعِيْلٌ کے وزن پر اسم المفعول کے معنی میں صفت): پسندیدہ۔ ﴿وَاجْعَلْهُ رَبِّ رَضِيًّا﴾ (مریم ۱۹:۶)

افعال اَرْضٰى يُرْضِيْ اِرْضَاءً: کسی کو راضی کرنا۔ ﴿يُرْضُوْنَكُمْ بِاَفْوَاهِهِمْ﴾ (التوبۃ ۹:۸)

تفاعل تَرَاضَوَ يَتَرَاضَوُ (اصلی) ⟵ تَرَاضٰى يَتَرَاضٰى تَرَاضِيًا: باہم ایک دوسرے سے راضی ہونا۔ ﴿اِلَّآ اَنْ تَكُوْنَ تِجَارَةً عَنْ تَرَاضٍ مِّنْكُمْ﴾ (النساء ۴:۲۹)

افتعال اِرْتَضٰى يَرْتَضِيْ اِرْتِضَاءً: اہتمام سے پسند کرنا۔ ﴿اِلَّا لِمَنِ ارْتَضٰى﴾ (الانبیاء ۲۱:۲۸)

باب عربی صیغے اور مشتقات اردو میں مستعمل الفاظ قرآنی آیت سورت و آیت کا حوالہ