ر ض عr-ḍ-ʿ
(س، ف) رَضِعَ يَرْضَعُ / رَضَعَ يَرْضَعُ رَضَاعَةً: بچے کا دودھ پینا۔
رَضَاعَةٌ: دودھ پینے کی مدت (اردو میں «رضاعت، رضاعی» اسی معنی میں)۔ ﴿لِمَنْ اَرَادَ اَنْ يُّتِمَّ الرَّضَاعَةَ﴾ (البقرۃ ۲:۲۳۳)
افعال اَرْضَعَ يُرْضِعُ اِرْضَاعًا: بچے کو دودھ پلانا۔ ﴿وَالْوٰلِدٰتُ يُرْضِعْنَ اَوْلَادَهُنَّ﴾ (البقرۃ ۲:۲۳۳)؛ مُرْضِعَةٌ: دودھ پلانے والی۔ ﴿تَذْهَلُ كُلُّ مُرْضِعَةٍ عَمَّآ اَرْضَعَتْ﴾ (الحج ۲۲:۲)
استفعال اِسْتَرْضَعَ يَسْتَرْضِعُ اِسْتِرْضَاعًا: بچے کو کسی سے دودھ پلوانا۔ ﴿وَاِنْ اَرَدْتُّمْ اَنْ تَسْتَرْضِعُوْٓا اَوْلَادَكُمْ﴾ (البقرۃ ۲:۲۳۳)