ق ی لq-y-l
(ض) قَالَ يَقِيْلُ قَيْلًا وَقَيْلُوْلَةً (اصلی: قَيَلَ يَقْيِلُ): دوپہر کو آرام کرنا، خواہ نیند نہ آئے (اردو میں «قیلولہ» اسی معنی میں)۔ (یہ فعل قرآن میں استعمال نہیں ہوا)۔
قَائِلٌ ج قَآئِلُوْنَ (اسم الفاعل): دوپہر کو آرام کرنے والا۔ ﴿اَوْ هُمْ قَآئِلُوْنَ﴾ (الاعراف ۷:۴)
مَقِيْلٌ (اسم الظرف): دوپہر کے آرام کی جگہ۔ ﴿وَاَحْسَنُ مَقِيْلًا﴾ (الفرقان ۲۵:۲۴)