Rizwan Zubair

مادّہ ق ص ر

قرآنِ کریم میں اس مادّے کی مثالیں: 6 · English

ق ص رq-ṣ-r

(ن) قَصَرَ يَقْصُرُ قَصْرًا: (۱) کمی کرنا، گھٹانا (۲) روک رکھنا، محدود کرنا۔ ﴿فَلَيْسَ عَلَيْكُمْ جُنَاحٌ اَنْ تَقْصُرُوْا مِنَ الصَّلٰوةِ﴾ (النساء ۴:۱۰۱)

قَاصِرَةٌ ج قٰصِرٰتٌ (اسم الفاعل مؤنث): (نگاہ کو) روک رکھنے والی۔ ﴿وَعِنْدَهُمْ قٰصِرٰتُ الطَّرْفِ﴾ (الصافات ۳۷:۴۸)

مَقْصُوْرَةٌ ج مَقْصُوْرٰتٌ (اسم المفعول مؤنث): روکی ہوئی، محفوظ رکھی ہوئی۔ ﴿حُوْرٌ مَّقْصُوْرٰتٌ فِي الْخِيَامِ﴾ (الرحمٰن ۵۵:۷۲)

قَصْرٌ ج قُصُوْرٌ (اسمِ ذات): محل، اونچی مضبوط عمارت (اردو میں «قصر» اسی معنی میں)۔ ﴿اِنَّهَا تَرْمِيْ بِشَرَرٍ كَالْقَصْرِ﴾ (المرسلٰت ۷۷:۳۲)

(افعال) اَقْصَرَ يُقْصِرُ اِقْصَارًا: کمی کرنا، باز رہنا۔ ﴿ثُمَّ لَا يُقْصِرُوْنَ﴾ (الاعراف ۷:۲۰۲)

(تفعیل) قَصَّرَ يُقَصِّرُ تَقْصِيْرًا: (بال) کم کرنا، ترشوانا (اردو میں «تقصیر»: خطا، کوتاہی؛ عربی میں: کم کرنا، بال ترشوانا)۔ مُقَصِّرٌ ج مُقَصِّرِيْنَ (اسم الفاعل): بال ترشوانے والا۔ ﴿مُحَلِّقِيْنَ رُءُوْسَكُمْ وَمُقَصِّرِيْنَ﴾ (الفتح ۴۸:۲۷)

اردو میں اس مادے سے: قصور (خطا، گناہ، جرم؛ عربی میں: کمی، کوتاہی کرنا)۔

«نہیں تیرا نشیمن قصرِ سلطانی کے گنبد پر» (بالِ جبریل)

«معاف کرتی ہے فطرت بھی ان کی تقصیریں» (ارمغانِ حجاز)

باب عربی صیغے اور مشتقات اردو میں مستعمل الفاظ قرآنی آیت سورت و آیت کا حوالہ