Rizwan Zubair

مادّہ ق ص ص

قرآنِ کریم میں اس مادّے کی مثالیں: 4 · English

ق ص صq-ṣ-ṣ

(ن) قَصَّ يَقُصُّ قَصًّا وَقَصَصًا (اصلی: قَصَصَ يَقْصُصُ): (۱) قینچی سے کاٹنا (۲) کسی کے نقشِ قدم پر پیچھے پیچھے چلنا (۳) واقعہ ترتیب سے بیان کرنا۔ ﴿نَحْنُ نَقُصُّ عَلَيْكَ اَحْسَنَ الْقَصَصِ﴾ (یوسف ۱۲:۳)؛ ﴿وَقَالَتْ لِاُخْتِهِۦ قُصِّيْهِ﴾ (القصص ۲۸:۱۱)؛ ﴿فَارْتَدَّا عَلٰٓى اٰثَارِهِمَا قَصَصًا﴾ (الکھف ۱۸:۶۴)

قِصَاصٌ (مفاعلہ کا مصدر): برابر کا بدلہ، یعنی جرم کے نقشِ قدم پر ویسی ہی سزا (اردو میں «قصاص» اسی معنی میں)۔ ﴿وَالْجُرُوْحَ قِصَاصٌ﴾ (المائدۃ ۵:۴۵)

اردو میں اس مادے سے: قصہ۔

«قصاصِ خونِ تمنا کا مانگیے کس سے» (ارمغانِ حجاز)

باب عربی صیغے اور مشتقات اردو میں مستعمل الفاظ قرآنی آیت سورت و آیت کا حوالہ