ق ر ضq-r-ḍ
(ض) قَرَضَ يَقْرِضُ قَرْضًا: (۱) کاٹنا (۲) کسی چیز سے کترا کر، بچتے ہوئے گزر جانا۔ ﴿وَاِذَا غَرَبَتْ تَّقْرِضُهُمْ ذَاتَ الشِّمَالِ﴾ (الکھف ۱۸:۱۷)
قَرْضٌ (اسمِ ذات): مال کا وہ حصہ جو واپسی کی امید پر کاٹ کر دیا جائے، ادھار (اردو میں «قرض، قرضہ» اسی معنی میں)۔ ﴿وَاَقْرِضُوا اللّٰهَ قَرْضًا حَسَنًا﴾ (المزمل ۷۳:۲۰)
(افعال) اَقْرَضَ يُقْرِضُ اِقْرَاضًا: کسی کو قرض دینا۔ ﴿مَنْ ذَا الَّذِيْ يُقْرِضُ اللّٰهَ قَرْضًا حَسَنًا﴾ (البقرۃ ۲:۲۴۵)
اردو میں اس مادے سے: مقروض۔