Rizwan Zubair

مادّہ ق ر ط س

قرآنِ کریم میں اس مادّے کی مثالیں: 2 · English

ق ر ط سq-r-ṭ-s

(رباعی) قَرْطَسَ يُقَرْطِسُ قَرْطَسَةً: (تیر کا) نشانے پر پہنچنا۔ (یہ فعل قرآن میں استعمال نہیں ہوا)۔

قِرْطَاسٌ ج قَرَاطِيْسُ (اسمِ ذات): ہر وہ چیز جس پر لکھا جائے، کاغذ، ورق (اردو میں «قرطاس» اسی معنی میں)۔ ﴿وَلَوْ نَزَّلْنَا عَلَيْكَ كِتٰبًا فِيْ قِرْطَاسٍ﴾ (الانعام ۶:۷)؛ ﴿تَجْعَلُوْنَهُۥ قَرَاطِيْسَ تُبْدُوْنَهَا وَتُخْفُوْنَ كَثِيْرًا﴾ (الانعام ۶:۹۱)

«فریاد کی تصویر ہے قرطاسِ فضا پر» (بانگِ درا)

باب عربی صیغے اور مشتقات اردو میں مستعمل الفاظ قرآنی آیت سورت و آیت کا حوالہ