ق ن عq-n-ʿ
(س) قَنِعَ يَقْنَعُ قَنَاعَةً: جو کچھ حصے میں آئے اس پر راضی رہنا، قناعت کرنا (اردو میں «قناعت» اسی معنی میں)۔ (یہ فعل قرآن میں استعمال نہیں ہوا)۔
قَانِعٌ (اسم الفاعل): قناعت کرنے والا، یعنی وہ محتاج جو سوال نہ کرے (اردو میں «قانع» اسی معنی میں)۔ ﴿وَاَطْعِمُوا الْقَانِعَ وَالْمُعْتَرَّ﴾ (الحج ۲۲:۳۶)
(افعال) اَقْنَعَ يُقْنِعُ اِقْنَاعًا: (سر کو) اوپر اٹھانا۔ مُقْنِعٌ ج مُقْنِعِيْنَ (اسم الفاعل): سر اٹھائے ہوئے۔ ﴿مُهْطِعِيْنَ مُقْنِعِيْ رُءُوْسِهِمْ﴾ (ابراھیم ۱۴:۴۳)
«ضعف سے ہے نے قناعت سے یہ ترکِ جستجو» (دیوانِ غالب)