ق ن ط رq-n-ṭ-r
(رباعی) قَنْطَرَ يُقَنْطِرُ قَنْطَرَةً: کسی چیز کو بہت زیادہ مقدار میں جمع کرنا، ڈھیر لگا دینا۔ (یہ فعل قرآن میں استعمال نہیں ہوا)۔
قِنْطَارٌ ج قَنَاطِيْرُ (اسمِ ذات): مال کا بہت بڑا ڈھیر۔ ﴿وَاٰتَيْتُمْ اِحْدٰىهُنَّ قِنْطَارًا﴾ (النساء ۴:۲۰)
مُقَنْطَرَةٌ (اسم المفعول مؤنث): ڈھیر در ڈھیر جمع کیا ہوا؛ «الْقَنَاطِيْرُ الْمُقَنْطَرَةُ» میں تاکید و مبالغہ ہے۔ ﴿وَالْقَنَاطِيْرِ الْمُقَنْطَرَةِ﴾ (اٰل عمران ۳:۱۴)