ق م عq-m-ʿ
(ف) قَمَعَ يَقْمَعُ قَمْعًا: کسی چیز کو کوٹنا، مار کر دبا دینا (اردو میں «قمع» اسی معنی میں)؛ ذلیل کرنا۔ (یہ فعل قرآن میں استعمال نہیں ہوا)۔
مِقْمَعَةٌ ج مَقَامِعُ (اسم الآلہ): کوٹنے کا آلہ، گرز، ہتھوڑا۔ قرآن میں صرف ایک بار: ﴿وَلَهُمْ مَّقَامِعُ مِنْ حَدِيْدٍ﴾ (الحج ۲۲:۲۱)