ق د وq-d-w
(ن) قَدَا يَقْدُوْ قَدْوًا (اصلی: قَدَوَ يَقْدُوُ): (گھوڑے کا) سوار کو آگے لے کر چلنا۔ (یہ فعل قرآن میں استعمال نہیں ہوا)۔
(افتعال) اِقْتَدٰى يَقْتَدِيْ اِقْتِدَآءً: کسی کے نقشِ قدم پر چلنا، پیروی کرنا (اردو میں «اقتدا» اسی معنی میں)۔ اِقْتَدِ (فعلِ امر): تو پیروی کر؛ «اِقْتَدِهْ» میں ہائے سکت ہے۔ ﴿فَبِهُدٰىهُمُ اقْتَدِهْ﴾ (الانعام ۶:۹۰)؛ مُقْتَدٍ ج مُقْتَدُوْنَ (اسم الفاعل): پیروی کرنے والا (اردو میں «مقتدی» اسی معنی میں)۔ ﴿وَاِنَّا عَلٰٓى اٰثٰرِهِمْ مُّقْتَدُوْنَ﴾ (الزخرف ۴۳:۲۳)