Rizwan Zubair

مادّہ ق د س

قرآنِ کریم میں اس مادّے کی مثالیں: 5 · English

ق د سq-d-s

(ک) قَدُسَ يَقْدُسُ قُدْسًا: پاک ہونا؛ اس میں محسوس نجاست کے بجائے معنوی نجاست سے پاک ہونے کا مفہوم ہے، یعنی عیب، نقص یا خیال کی غلطی سے پاک ہونا، جیسے شرک سے پاک ہونا۔ (یہ فعل قرآن میں استعمال نہیں ہوا)۔

قُدُسٌ (صفت): پاک (اردو میں «قدس» اسی معنی میں)؛ «رُوْحُ الْقُدُسِ» حضرت جبریل علیہ السلام کا لقب ہے۔ ﴿وَاَيَّدْنٰهُ بِرُوْحِ الْقُدُسِ﴾ (البقرۃ ۲:۸۷)

قُدُّوْسٌ (مبالغہ کی صفت): بہت زیادہ پاک، ہر عیب سے منزہ؛ اللہ تعالیٰ کے اسمائے حسنیٰ میں سے ہے۔ ﴿الْمَلِكِ الْقُدُّوْسِ الْعَزِيْزِ الْحَكِيْمِ﴾ (الجمعۃ ۶۲:۱)

(تفعیل) قَدَّسَ يُقَدِّسُ تَقْدِيْسًا: کسی کو معنوی نجاستوں سے پاک کرنا (اردو میں «تقدیس» اسی معنی میں)؛ اللہ تعالیٰ کے لیے آئے تو مطلب اس کی پاکیزگی کا اقرار و اعلان کرنا۔ ﴿وَنَحْنُ نُسَبِّحُ بِحَمْدِكَ وَنُقَدِّسُ لَكَ﴾ (البقرۃ ۲:۳۰)؛ مُقَدَّسٌ (اسم المفعول): پاک کیا ہوا، مقدس (اردو میں «مقدس» اسی معنی میں)۔ ﴿اِنَّكَ بِالْوَادِ الْمُقَدَّسِ طُوًي﴾ (طٰہٰ ۲۰:۱۲)؛ ﴿يٰقَوْمِ ادْخُلُوا الْاَرْضَ الْمُقَدَّسَةَ﴾ (المائدۃ ۵:۲۱)

«کام تھا جن کا فقط تقدیس و تسبیح و طواف» (ارمغانِ حجاز)

باب عربی صیغے اور مشتقات اردو میں مستعمل الفاظ قرآنی آیت سورت و آیت کا حوالہ