(ض) قَدَرَ يَقْدِرُ: (۱) قَدْرًا وَقَدَرًا: اندازہ لگانا، ناپ تول کر دینا؛ کسی چیز کی قدر و قیمت پہچاننا، تعظیم کرنا؛ «عَلٰى» کے صلہ کے ساتھ: تنگ کرنا (۲) قُدْرَةً: قابو یافتہ ہونا، قدرت رکھنا (اردو میں «قدرت، قدرتی»: فطرت، کائنات کا نظام؛ عربی میں: طاقت، اختیار)۔ ﴿وَمَا قَدَرُوا اللّٰهَ حَقَّ قَدْرِهِۦ﴾ (الانعام ۶:۹۱)؛ ﴿وَاَمَّآ اِذَا مَا ابْتَلٰىهُ فَقَدَرَ عَلَيْهِ رِزْقَهُۥ﴾ (الفجر ۸۹:۱۶)
قَدْرٌ (اسمِ ذات): کسی چیز کی قدر و قیمت، مرتبہ (اردو میں «قدر» اسی معنی میں)۔ ﴿اِنَّآ اَنْزَلْنٰهُ فِيْ لَيْلَةِ الْقَدْرِ﴾ (القدر ۹۷:۱)
قَدَرٌ (اسمِ ذات بھی): اندازہ، مقررہ پیمانہ۔ ﴿اِنَّا كُلَّ شَيْءٍ خَلَقْنٰهُ بِقَدَرٍ﴾ (القمر ۵۴:۴۹)
قَادِرٌ (اسم الفاعل): قدرت رکھنے والا (اردو میں «قادر» اسی معنی میں)۔ ﴿قُلْ هُوَ الْقَادِرُ عَلٰٓى اَنْ يَّبْعَثَ عَلَيْكُمْ عَذَابًا﴾ (الانعام ۶:۶۵)؛ قَدِيْرٌ (فَعِيْلٌ کے وزن پر، اسم الفاعل کے معنی میں): ہمیشہ اور ہر چیز پر قدرت رکھنے والا (اردو میں «قدیر» اسی معنی میں)۔ ﴿اِنَّ اللّٰهَ عَلٰى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيْرٌ﴾ (البقرۃ ۲:۲۰)
مِقْدَارٌ (مِفْعَالٌ کے وزن پر اسم الآلہ): اندازہ کرنے کا پیمانہ، مقدار (اردو میں «مقدار» اسی معنی میں)۔ ﴿وَكُلُّ شَيْءٍ عِنْدَهُۥ بِمِقْدَارٍ﴾ (الرعد ۱۳:۸)
(تفعیل) قَدَّرَ يُقَدِّرُ تَقْدِيْرًا: کسی چیز کا اندازہ، قدر یا قدرت مقرر کرنا؛ طے کرنا، فیصلہ کرنا۔ ﴿وَخَلَقَ كُلَّ شَيْءٍ فَقَدَّرَهُۥ تَقْدِيْرًا﴾ (الفرقان ۲۵:۲)؛ تَقْدِيْرٌ (مصدر، اسمِ ذات بھی): طے شدہ نظام، مقررہ اندازہ (اردو میں «تقدیر»: نصیب، مقدر؛ عربی میں: اندازہ لگانا، طے کرنا)۔ ﴿ذٰلِكَ تَقْدِيْرُ الْعَزِيْزِ الْعَلِيْمِ﴾ (یٰسٓ ۳۶:۳۸)
(افتعال) اِقْتَدَرَ يَقْتَدِرُ اِقْتِدَارًا: اہتمام سے قابو حاصل کرنا (اردو میں «اقتدار» اسی معنی میں)؛ مُقْتَدِرٌ (اسم الفاعل): پوری قدرت رکھنے والا (اردو میں «مقتدر» اسی معنی میں)۔ ﴿عِنْدَ مَلِيْكٍ مُّقْتَدِرٍ﴾ (القمر ۵۴:۵۵)
اردو میں اس مادے سے: مقدر۔
«مژدۂ قتل مقدر ہے جو مذکور نہیں» (دیوانِ غالب)