ق د دq-d-d
(ن) قَدَّ يَقُدُّ قَدًّا (اصلی: قَدَدَ يَقْدُدُ): کسی چیز کو لمبائی میں کاٹنا یا چیرنا (اردو میں «قد» اسی معنی میں)۔ ﴿وَقَدَّتْ قَمِيْصَهُۥ مِنْ دُبُرٍ﴾ (یوسف ۱۲:۲۵)؛ مجہول: ﴿اِنْ كَانَ قَمِيْصُهُۥ قُدَّ مِنْ قُبُلٍ﴾ (یوسف ۱۲:۲۶)
قِدَّةٌ ج قِدَدٌ (اسمِ ذات): کسی چیز کا کٹا ہوا ٹکڑا؛ اسی سے الگ الگ راہوں والے گروہ، مختلف مسلکوں کے لوگ۔ ﴿كُنَّا طَرَآئِقَ قِدَدًا﴾ (الجن ۷۲:۱۱)