ق ب سq-b-s
(ض) قَبَسَ يَقْبِسُ قَبْسًا: آگ سے آگ لینا، سلگانا۔ (یہ فعل قرآن میں استعمال نہیں ہوا)۔
قَبَسٌ (اسمِ ذات): آگ سے لی ہوئی آگ، جلتا ہوا انگارا۔ ﴿لَّعَلِّيْٓ اٰتِيْكُمْ مِّنْهَا بِقَبَسٍ﴾ (طٰہٰ ۲۰:۱۰)؛ ﴿اَوْ اٰتِيْكُمْ بِشِهَابٍ قَبَسٍ﴾ (النمل ۲۷:۷)
(افتعال) اِقْتَبَسَ يَقْتَبِسُ اِقْتِبَاسًا: آگ یا کسی چیز سے اس کا کوئی جز یا حصہ حاصل کرنا (اردو میں «اقتباس»: تحریر کا نقل شدہ ٹکڑا؛ عربی میں: کسی چیز سے حصہ حاصل کرنا)۔ ﴿انْظُرُوْنَا نَقْتَبِسْ مِنْ نُّوْرِكُمْ﴾ (الحدید ۵۷:۱۳)