ن ز غn-z-gh
(ف) نَزَغَ يَنْزَغُ نَزْغًا: بگاڑ پیدا کرنا؛ اسی سے (۱) کسی کو کسی کے خلاف ابھارنا، ناچاقی ڈالنا (۲) کسی غلط کام پر اکسانا۔ ﴿مِنْۢ بَعْدِ اَنْ نَّزَغَ الشَّيْطٰنُ بَيْنِيْ وَبَيْنَ اِخْوَتِيْ﴾ (یوسف ۱۲:۱۰۰)
نَزْغٌ (مصدر، اسمِ ذات بھی): ناچاقی ڈالنے والی بات، اکساہٹ، وسوسہ۔ ﴿وَاِمَّا يَنْزَغَنَّكَ مِنَ الشَّيْطٰنِ نَزْغٌ فَاسْتَعِذْ بِاللّٰهِ﴾ (الاعراف ۷:۲۰۰)