Rizwan Zubair

مادّہ ن ز ع

قرآنِ کریم میں اس مادّے کی مثالیں: 5 · English

ن ز عn-z-ʿ

(ض) نَزَعَ يَنْزِعُ نَزْعًا: کسی چیز میں سے کوئی چیز کھینچ نکالنا (اردو میں «نزع»: جان کنی کی حالت؛ عربی میں: کھینچ نکالنا)؛ چھین لینا، اکھاڑنا۔ ﴿وَنَزَعَ يَدَهُۥ فَاِذَا هِيَ بَيْضَآءُ لِلنّٰظِرِيْنَ﴾ (الاعراف ۷:۱۰۸)؛ ﴿وَتَنْزِعُ الْمُلْكَ مِمَّنْ تَشَآءُ﴾ (اٰل عمران ۳:۲۶)

نَازِعٌ، مؤنث نَازِعَةٌ ج نٰزِعٰتٌ (اسم الفاعل): کھینچنے والا۔ ﴿وَالنّٰزِعٰتِ غَرْقًا﴾ (النّٰزعٰت ۷۹:۱)

(مفاعلہ) نَازَعَ يُنَازِعُ مُنَازَعَةً وَنِزَاعًا: کسی سے کھینچا تانی اور جھگڑا کرنا (اردو میں «نزاع» اسی معنی میں)۔ ﴿فَلَا يُنَازِعُنَّكَ فِي الْاَمْرِ﴾ (الحج ۲۲:۶۷)

(تفاعل) تَنَازَعَ يَتَنَازَعُ تَنَازُعًا: باہم کھینچا تانی کرنا، اختلاف کرنا (اردو میں «تنازع، متنازع» اسی معنی میں)۔ ﴿فَاِنْ تَنَازَعْتُمْ فِيْ شَيْءٍ فَرُدُّوْهُ اِلَي اللّٰهِ وَالرَّسُوْلِ﴾ (النساء ۴:۵۹)

«ہے نزع کی حالت میں یہ تہذیبِ جواں مرگ» (ضربِ کلیم)

باب عربی صیغے اور مشتقات اردو میں مستعمل الفاظ قرآنی آیت سورت و آیت کا حوالہ