Rizwan Zubair

مادّہ ن ز ف

قرآنِ کریم میں اس مادّے کی مثالیں: 2 · English

ن ز فn-z-f

(ض) نَزَفَ يَنْزِفُ نَزْفًا: (کنویں کا) سارا پانی نکال کر ختم کر دینا؛ خون بہا دینا؛ مجہول نُزِفَ: (شراب سے) عقل جاتی رہنا، بدمست ہو جانا۔ ﴿لَا فِيْهَا غَوْلٌ وَّلَا هُمْ عَنْهَا يُنْزَفُوْنَ﴾ (الصافات ۳۷:۴۷)

(افعال) اَنْزَفَ يُنْزِفُ اِنْزَافًا: عقل کا جاتا رہنا، بدمست ہو جانا؛ نیز (کنویں کا) پانی ختم ہو جانا۔ ﴿لَّا يُصَدَّعُوْنَ عَنْهَا وَلَا يُنْزِفُوْنَ﴾ (الواقعۃ ۵۶:۱۹) — نوٹ: دونوں آیتیں شرابِ جنت کے وصف میں ہیں اور دونوں بار نفی کے ساتھ۔

باب عربی صیغے اور مشتقات اردو میں مستعمل الفاظ قرآنی آیت سورت و آیت کا حوالہ