Rizwan Zubair

مادّہ ن ص ف

قرآنِ کریم میں اس مادّے کی مثالیں: 2 · English

ن ص فn-ṣ-f

(ن) نَصَفَ يَنْصُفُ نَصْفًا: آدھا کرنا، دو برابر حصوں میں بانٹنا؛ (کسی چیز کے) آدھے تک پہنچنا۔ (یہ فعل قرآن میں استعمال نہیں ہوا)۔

نِصْفٌ (اسمِ ذات): آدھا (اردو میں «نصف» اسی معنی میں)۔ ﴿وَلَكُمْ نِصْفُ مَا تَرَكَ اَزْوَاجُكُمْ﴾ (النساء ۴:۱۲)؛ ﴿نِّصْفَهُۥٓ اَوِ انْقُصْ مِنْهُ قَلِيْلًا﴾ (المزمل ۷۳:۳)

(افعال) اَنْصَفَ يُنْصِفُ اِنْصَافًا: انصاف کرنا، یعنی دونوں فریقوں کو برابر رکھنا (اردو میں «انصاف، منصف» اسی معنی میں)؛ اور یہی «انصاف» کی اصل ہے۔ (یہ فعل قرآن میں استعمال نہیں ہوا)۔

باب عربی صیغے اور مشتقات اردو میں مستعمل الفاظ قرآنی آیت سورت و آیت کا حوالہ