(س) نَسِيَ يَنْسٰى نَسْيًا وَنِسْيَانًا: کسی چیز کو محفوظ نہ رکھنا، ارادةً یا بلا ارادہ بھلا دینا (اردو میں «نسیان» اسی معنی میں)؛ نیز نظر انداز کر دینا۔ ﴿نَسُوا اللّٰهَ فَنَسِيَهُمْ﴾ (التوبۃ ۹:۶۷)؛ ﴿رَبَّنَا لَا تُؤَاخِذْنَآ اِنْ نَّسِيْنَآ اَوْ اَخْطَاْنَا﴾ (البقرۃ ۲:۲۸۶)
نَسْيٌ (مصدر، اسمِ ذات بھی): بھولی ہوئی (بے وقعت) چیز؛ مَنْسِيٌّ (اسم المفعول): بھلایا ہوا۔ قرآن میں صرف ایک بار، اور وہ سیدہ مریم علیہا السلام کے قول میں: ﴿وَكُنْتُ نَسْيًا مَّنْسِيًّا﴾ (مریم ۱۹:۲۳)
نَسِيٌّ (فَعِيْلٌ کے وزن پر صفت): بہت بھولنے والا۔ ﴿وَمَا كَانَ رَبُّكَ نَسِيًّا﴾ (مریم ۱۹:۶۴)
(افعال) اَنْسٰى يُنْسِيْ اِنْسَآءً: کسی دوسرے کو کوئی چیز بھلا دینا۔ ﴿فَاَنْسٰىهُمْ اَنْفُسَهُمْ﴾ (الحشر ۵۹:۱۹)؛ ﴿وَمَآ اَنْسٰنِيْهُ اِلَّا الشَّيْطٰنُ﴾ (الکھف ۱۸:۶۳)