Rizwan Zubair

مادّہ ن س و

قرآنِ کریم میں اس مادّے کی مثالیں: 2 · English

ن س وn-s-w

— نِسَاء / نِسْوَة: عورتیں (اردو میں «نسواں، نسوانی» اسی معنی میں)؛ صرفی نکتہ: یہ جمع اپنے لفظ سے واحد نہیں رکھتی — اس کا واحد «امْرَأَة» ہے، جو دوسرے مادہ (م ر أ) سے ہے۔ نحویوں نے ایسی جمعوں کو «اسمِ جمع» یا «جمعٌ لا واحدَ لہ من لفظہ» کہا ہے، اور اس کی نظیر «قَوْم» کا واحد «رَجُل» ہونا ہے۔ قرآن میں ۵۹ بار: ﴿وَقَالَ نِسْوَةٌ فِي الْمَدِيْنَةِ﴾ (یوسف ۱۲:۳۰)، ﴿يَانِسَاءَ النَّبِيِّ لَسْتُنَّ كَأَحَدٍ مِّنَ النِّسَاءِ﴾ (الاحزاب ۳۳:۳۲)۔

«میں بھی مظلومیِ نسواں سے ہوں غم ناک بہت» (ضربِ کلیم)

باب عربی صیغے اور مشتقات اردو میں مستعمل الفاظ قرآنی آیت سورت و آیت کا حوالہ