Rizwan Zubair

مادّہ ن ق ب

قرآنِ کریم میں اس مادّے کی مثالیں: 3 · English

ن ق بn-q-b

(ن) نَقَبَ يَنْقُبُ نَقْبًا: کسی چمڑے یا دیوار میں سوراخ کرنا، نقب لگانا۔ (یہ فعل قرآن میں استعمال نہیں ہوا)۔

نَقْبٌ (مصدر، اسمِ ذات بھی): سوراخ، نقب (اردو میں «نقب» اسی معنی میں)۔ قرآن میں صرف ایک بار، اور وہ سدِّ ذوالقرنین کے بیان میں: ﴿فَمَا اسْطَاعُوْٓا اَنْ يَّظْهَرُوْهُ وَمَا اسْتَطَاعُوْا لَهُۥ نَقْبًا﴾ (الکھف ۱۸:۹۷)

(ک) نَقُبَ يَنْقُبُ نَقَابَةً: (۱) سوراخ میں سے جھانکنا، یعنی ایسی جگہ سے نگرانی کرنا جہاں سے دیکھنے والا دوسروں کو دیکھے مگر خود نظر نہ آئے (۲) (اسی مناسبت سے) سردار ہونا، کیونکہ سردار معلومات حاصل کر کے قوم کی نگرانی کرتا ہے۔ (یہ فعل قرآن میں استعمال نہیں ہوا)۔

نَقِيْبٌ ج نُقَبَآءُ (فَعِيْلٌ کے وزن پر صفت): نگران، سردار (اردو میں «نقیب»: منادی، اعلان کرنے والا؛ عربی میں: نگران، سردار)۔ قرآن میں صرف ایک بار: ﴿وَبَعَثْنَا مِنْهُمُ اثْنَيْ عَشَرَ نَقِيْبًا﴾ (المائدۃ ۵:۱۲)

(تفعیل) نَقَّبَ يُنَقِّبُ تَنْقِيْبًا: (شہروں میں) کثرت سے آنا جانا، بھاگ دوڑ کرنا، چھان مارنا۔ قرآن میں صرف ایک بار: ﴿فَنَقَّبُوْا فِي الْبِلَادِ هَلْ مِنْ مَّحِيْصٍ﴾ (قٓ ۵۰:۳۶)

اردو میں اس مادے سے: نقاب۔

باب عربی صیغے اور مشتقات اردو میں مستعمل الفاظ قرآنی آیت سورت و آیت کا حوالہ