ن م لn-m-l
(ن) نَمَلَ يَنْمُلُ نَمْلًا: چغلی کھانا۔ (یہ فعل قرآن میں استعمال نہیں ہوا)۔
نَمْلٌ (اسمِ جنس، واحد نَمْلَةٌ ج نِمَالٌ): چیونٹی؛ اسی سے سورۃ النمل کا نام ہے۔ ﴿حَتّٰٓى اِذَآ اَتَوْا عَلٰى وَادِ النَّمْلِ قَالَتْ نَمْلَةٌ﴾ (النمل ۲۷:۱۸)
اَنْمُلَةٌ ج اَنَامِلُ (اسمِ ذات): انگلی کا سرا، پور۔ قرآن میں صرف ایک بار: ﴿وَاِذَا خَلَوْا عَضُّوْا عَلَيْكُمُ الْاَنَامِلَ مِنَ الْغَيْظِ﴾ (اٰل عمران ۳:۱۱۹)