ن ف شn-f-sh
(ن) نَفَشَ يَنْفُشُ نَفْشًا: (۱) روئی یا اون دھننا، بکھیرنا (۲) مویشیوں کا رات کو چرواہے کے بغیر (کسی کے کھیت میں) چرنا۔ قرآن میں صرف ایک بار: ﴿اِذْ نَفَشَتْ فِيْهِ غَنَمُ الْقَوْمِ﴾ (الانبیاء ۲۱:۷۸)
مَنْفُوْشٌ (اسم المفعول): دھنا ہوا، بکھرا ہوا۔ قرآن میں صرف ایک بار: ﴿وَتَكُوْنُ الْجِبَالُ كَالْعِهْنِ الْمَنْفُوْشِ﴾ (القارعۃ ۱۰۱:۵)