(ف) نَفَعَ يَنْفَعُ نَفْعًا: فائدہ دینا — ضَرّ کی ضد۔ ﴿يَوْمَ لَا يَنْفَعُ مَالٌ وَّلَا بَنُوْنَ﴾ (الشعراء ۲۶:۸۸)
نَفْعٌ (مصدر، اسمِ ذات بھی): فائدہ (اردو میں «نفع» اسی معنی میں)؛ قرآن میں اکثر «ضَرّ» کے مقابل، اور یہ جوڑا قرآن کے مستقل اسالیب میں سے ہے۔ ﴿قُلْ لَّآ اَمْلِكُ لِنَفْسِيْ نَفْعًا وَّلَا ضَرًّا﴾ (الاعراف ۷:۱۸۸)
مَنْفَعَةٌ ج مَنَافِعُ (مصدرِ میمی/اسمِ ذات): فائدہ، نفع کی چیز (اردو میں «منفعت، منافع» اسی معنی میں)۔ ﴿لَكُمْ فِيْهَا مَنَافِعُ اِلٰٓى اَجَلٍ مُّسَمًّي﴾ (الحج ۲۲:۳۳)
نَافِعٌ (اسم الفاعل): فائدہ دینے والا (اردو میں «نافع» اسی معنی میں)۔ (یہ لفظ قرآن میں استعمال نہیں ہوا)۔
«منفعت ایک ہے اس قوم کی، نقصان بھی ایک» (بانگِ درا)