(ن، س) نَفَقَ يَنْفُقُ وَنَفِقَ يَنْفَقُ نَفَاقًا وَنَفَقًا: خرچ ہو جانا، ختم ہو جانا؛ (جنگلی چوہے کا) دو منہ والے بل میں گھس جانا۔ (یہ فعل قرآن میں استعمال نہیں ہوا)۔
نَفَقَةٌ ج نَفَقَاتٌ (اسمِ ذات): خرچ، خرچ ہونے والی چیز (اردو میں «نفقہ»: بیوی بچوں کا خرچِ پرورش؛ عربی میں: ہر طرح کا خرچ)۔ ﴿وَمَآ اَنْفَقْتُمْ مِّنْ نَّفَقَةٍ اَوْ نَذَرْتُمْ مِّنْ نَّذْرٍ﴾ (البقرۃ ۲:۲۷۰)
نَفَقٌ (اسمِ ذات): سرنگ (جس کے دو منہ ہوں)۔ قرآن میں صرف ایک بار: ﴿فَاِنِ اسْتَطَعْتَ اَنْ تَبْتَغِيَ نَفَقًا فِي الْاَرْضِ﴾ (الانعام ۶:۳۵)
(افعال) اَنْفَقَ يُنْفِقُ اِنْفَاقًا: خرچ کرنا (اردو میں «انفاق» اسی معنی میں)؛ اَنْفِقْ ج اَنْفِقُوْا (فعلِ امر): خرچ کرو؛ مُنْفِقٌ (اسم الفاعل): خرچ کرنے والا۔ ﴿وَمِمَّا رَزَقْنٰهُمْ يُنْفِقُوْنَ﴾ (البقرۃ ۲:۳)؛ ﴿وَالْمُنْفِقِيْنَ وَالْمُسْتَغْفِرِيْنَ بِالْاَسْحَارِ﴾ (اٰل عمران ۳:۱۷)
(مفاعلہ) نَافَقَ يُنَافِقُ نِفَاقًا وَمُنَافَقَةً: دو رخا ہونا (ظاہر کچھ اور باطن کچھ)، منافقت کرنا (اردو میں «نفاق، منافقت» اسی معنی میں)؛ مُنَافِقٌ (اسم الفاعل): دو رخا (اردو میں «منافق» اسی معنی میں)۔ ﴿وَلِيَعْلَمَ الَّذِيْنَ نَافَقُوْا﴾ (اٰل عمران ۳:۱۶۷)؛ ﴿مَرَدُوْا عَلَي النِّفَاقِ﴾ (التوبۃ ۹:۱۰۱)؛ ﴿اِنَّ الْمُنٰفِقِيْنَ فِي الدَّرْكِ الْاَسْفَلِ مِنَ النَّارِ﴾ (النساء ۴:۱۴۵)
«سرزمیں اپنی قیامت کی نفاق انگیز ہے» (بانگِ درا)