Rizwan Zubair

مادّہ ن ف ل

قرآنِ کریم میں اس مادّے کی مثالیں: 3 · English

ن ف لn-f-l

(ن) نَفَلَ يَنْفُلُ نَفْلًا: (حق سے) زیادہ عطیہ دینا؛ مالِ غنیمت تقسیم کرنا۔ (یہ فعل قرآن میں استعمال نہیں ہوا)۔

نَفَلٌ ج اَنْفَالٌ (اسمِ ذات): مالِ غنیمت (جو اصل مقصد سے زائد ہاتھ آئے) (اردو میں «نفل، نوافل»: غیر فرض نماز؛ عربی میں: مالِ غنیمت، زائد عطیہ)؛ اسی سے سورت کا نام ہے۔ ﴿يَسْـَٔلُوْنَكَ عَنِ الْاَنْفَالِ﴾ (الانفال ۸:۱)

نَافِلَةٌ (اسم الفاعل، مؤنث): (۱) فرض سے زائد، اضافی (۲) اولاد کی اولاد، پوتا۔ ﴿وَمِنَ الَّيْلِ فَتَهَجَّدْ بِهِۦ نَافِلَةً لَّكَ﴾ (الاسراء ۱۷:۷۹)؛ ﴿وَوَهَبْنَا لَهُۥٓ اِسْحٰقَ وَيَعْقُوْبَ نَافِلَةً﴾ (الانبیاء ۲۱:۷۲)

باب عربی صیغے اور مشتقات اردو میں مستعمل الفاظ قرآنی آیت سورت و آیت کا حوالہ