م ت نm-t-n
(ک) مَتُنَ يَمْتُنُ مَتَانَةً: مضبوط اور پختہ ہونا (اردو میں «متانت»: سنجیدگی، وقار؛ عربی میں: مضبوطی، پختگی)۔ (یہ فعل قرآن میں استعمال نہیں ہوا)۔
مَتِيْنٌ (فَعِيْلٌ کے وزن پر صفت): نہایت مضبوط، پختہ (اردو میں «متین»: سنجیدہ، باوقار؛ عربی میں: مضبوط، پختہ)۔ ﴿اِنَّ اللّٰهَ هُوَ الرَّزَّاقُ ذُو الْقُوَّةِ الْمَتِيْنُ﴾ (الذّٰریٰت ۵۱:۵۸)؛ ﴿اِنَّ كَيْدِيْ مَتِيْنٌ﴾ (الاعراف ۷:۱۸۳)
اردو میں اس مادے سے: متن۔
«متانت شکن تھی ہوائے بہاراں» (ارمغانِ حجاز)