(ن) مَثَلَ يَمْثُلُ مُثُوْلًا: کسی کے مانند ہونا؛ (کسی کے سامنے) سیدھا کھڑا ہونا۔ (یہ فعل قرآن میں استعمال نہیں ہوا)۔
مِثْلٌ ج اَمْثَالٌ (اسمِ ذات): ہم مثل، مانند (اردو میں «مثل، مثلاً» اسی معنی میں)۔ ﴿لَيْسَ كَمِثْلِهِۦ شَيْءٌ﴾ (الشورٰی ۴۲:۱۱)
مَثَلٌ ج اَمْثَالٌ (اسمِ ذات): مثال، کہاوت (اردو میں «امثال» اسی معنی میں)؛ نیز حالت اور صفت۔ ﴿مَثَلُهُمْ كَمَثَلِ الَّذِي اسْتَوْقَدَ نَارًا﴾ (البقرۃ ۲:۱۷)
مَثُلَةٌ ج مَثُلٰتٌ (اسمِ ذات): عبرتناک سزا۔ ﴿وَقَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلِهِمُ الْمَثُلٰتُ﴾ (الرعد ۱۳:۶)
اَمْثَلُ، مؤنث مُثْلٰى (اسم التفضیل): زیادہ بہتر، افضل۔ ﴿وَيَذْهَبَا بِطَرِيْقَتِكُمُ الْمُثْلٰى﴾ (طٰہٰ ۲۰:۶۳)
تِمْثَالٌ ج تَمَاثِيْلُ (اسمِ ذات): کسی کی شبیہ، مجسمہ، تصویر۔ ﴿مَا هٰذِهِ التَّمَاثِيْلُ الَّتِيْٓ اَنْتُمْ لَهَا عٰكِفُوْنَ﴾ (الانبیاء ۲۱:۵۲)
(مفاعلہ) مَاثَلَ يُمَاثِلُ مُمَاثَلَةً: کسی کے مانند ہونا، کسی سے مشابہ ہونا (اردو میں «مماثلت، مماثل» اسی معنی میں)۔ (یہ فعل قرآن میں استعمال نہیں ہوا)۔
(تفعّل) تَمَثَّلَ يَتَمَثَّلُ تَمَثُّلًا: کسی کی صورت اختیار کر لینا۔ قرآن میں صرف ایک بار: ﴿فَتَمَثَّلَ لَهَا بَشَرًا سَوِيًّا﴾ (مریم ۱۹:۱۷)
اردو میں اس مادے سے: مثال، مثالی، تمثیل، مماثلت۔
«یہی کمال ہے تمثیل کا کہ تو نہ رہے» (ضربِ کلیم)