(ف) مَتَعَ يَمْتَعُ مُتُوْعًا: کسی چیز کا بڑھنا، دراز ہونا، بلند ہونا۔ (یہ فعل قرآن میں استعمال نہیں ہوا)۔
مَتَاعٌ ج اَمْتِعَةٌ (اسمِ ذات): ہر وہ چیز جس سے کچھ عرصہ فائدہ اٹھایا جائے، سامان (اردو میں «متاع» اسی معنی میں)؛ نیز عارضی فائدہ۔ ﴿وَلَكُمْ فِي الْاَرْضِ مُسْتَقَرٌّ وَّمَتَاعٌ اِلٰى حِيْنٍ﴾ (البقرۃ ۲:۳۶)؛ ﴿وَدَّ الَّذِيْنَ كَفَرُوْا لَوْ تَغْفُلُوْنَ عَنْ اَسْلِحَتِكُمْ وَاَمْتِعَتِكُمْ﴾ (النساء ۴:۱۰۲)
(تفعیل) مَتَّعَ يُمَتِّعُ تَمْتِيْعًا: (۱) کچھ عرصہ فائدہ اٹھانے دینا (۲) فائدے کی چیز دینا۔ ﴿وَمَتَّعْنٰهُمْ اِلٰى حِيْنٍ﴾ (یونس ۱۰:۹۸)؛ ﴿وَمَتِّعُوْهُنَّ﴾ (البقرۃ ۲:۲۳۶)
(تفعّل) تَمَتَّعَ يَتَمَتَّعُ تَمَتُّعًا: کوشش سے فائدہ اٹھانا، مزے لوٹنا۔ ﴿قُلْ تَمَتَّعُوْا فَاِنَّ مَصِيْرَكُمْ اِلَي النَّارِ﴾ (ابراھیم ۱۴:۳۰)
(استفعال) اِسْتَمْتَعَ يَسْتَمْتِعُ اِسْتِمْتَاعًا: فائدہ اٹھانا۔ ﴿فَمَا اسْتَمْتَعْتُمْ بِهِۦ مِنْهُنَّ﴾ (النساء ۴:۲۴)
«وائے ناکامی! متاعِ کارواں جاتا رہا» (بانگِ درا)