Rizwan Zubair

مادّہ م ر ی

قرآنِ کریم میں اس مادّے کی مثالیں: 6 · English

م ر یm-r-y

(ض) مَرٰى يَمْرِيْ مَرْيًا (اصلی: مَرَيَ يَمْرِيُ): (اونٹنی کے تھن کو) سہلا کر دودھ نکالنا؛ پھر شک کی بنا پر کسی بات کو کریدنا اور جھگڑنا۔ (یہ فعل قرآن میں استعمال نہیں ہوا)۔

مِرْيَةٌ (اسمِ ذات): شک، شبہ۔ ﴿فَلَا تَكُ فِيْ مِرْيَةٍ مِّنْهُ﴾ (ھود ۱۱:۱۷)

(مفاعلہ) مَارٰى يُمَارِيْ مِرَاءً وَمُمَارَاةً: شک کی بنا پر ایک دوسرے سے جھگڑنا؛ لَا تُمَارِ (فعل نہی): تو مت جھگڑ۔ ﴿اَفَتُمٰرُوْنَهُۥ عَلٰى مَا يَرٰى﴾ (النجم ۵۳:۱۲)؛ ﴿فَلَا تُمَارِ فِيْهِمْ اِلَّا مِرَآءً ظَاهِرًا﴾ (الکھف ۱۸:۲۲)

(تفاعل) تَمَارٰى يَتَمَارٰى تَمَارِيًا: باہم شک اور جھگڑا کرنا۔ ﴿فَبِاَيِّ اٰلَآءِ رَبِّكَ تَتَمَارٰى﴾ (النجم ۵۳:۵۵)

(افتعال) اِمْتَرٰى يَمْتَرِيْ اِمْتِرَاءً: شک میں پڑنا؛ مُمْتَرٍ ج مُمْتَرُوْنَ (اسم الفاعل): شک کرنے والا۔ ﴿الَّذِيْ فِيْهِ يَمْتَرُوْنَ﴾ (مریم ۱۹:۳۴)؛ ﴿فَلَا تَكُوْنَنَّ مِنَ الْمُمْتَرِيْنَ﴾ (البقرۃ ۲:۱۴۷)

باب عربی صیغے اور مشتقات اردو میں مستعمل الفاظ قرآنی آیت سورت و آیت کا حوالہ